ہیکر کی سوشل میڈیا پر دوبارہ دھماکے دار انٹری، اہم ویڈیو جاری کرنے کا اعلان 

Oct 06, 2022 | 01:03:AM
سابق وزیراعظم عمران خان، سوشل میڈیا، تہلکہ خیز، ٹوئٹ، ہیکر ، دوبارہ نمودار،
کیپشن: ہیکر امیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تہلکہ خیز ٹوئٹ کرنیوالا ہیکر دوبارہ نمودار ہو گیا۔
ہیکر انڈی بیل کے نام سے دوبارہ نمودارہوا اور ایک اہم ویڈیو جلد جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہیکر نامی سوشل میڈیا پر اکاﺅنٹ سے بیانات جاری کئے گئے تھے جس میں کہاگیاتھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کیوں مشہور و معروف شخصیت عامر لیاقت کی پہلے ویڈیو ریلیز کرائی اور پھر قتل کروا دیا۔
ہیکر نے انکشاف کیا کہ اس چیز کے پکے شواہد ایجنسیوں تک پہنچا دیئے گئے ہیں، ضرورت پڑنے پر عوام سے بھی شئیر کروں گا، بشریٰ بی بی کو وزیراعظم ہاؤس سے تھپڑ مار کر نکالا گیا، بشریٰ بی بی کو دوبارہ وزیراعظم ہاو¿س داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، بشریٰ بی بی کافی دیر لاہور اپنی سہیلی کے گھر رہیں، بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان بات طلاق تک جا پہنچی تھی۔
 ہیکر نے دعویٰ کیا کہ ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کو عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا، بشیر میمن کو وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا گیا تھا، بشیر میمن کو عمران خان کی بات منوانے کیلئے دھمکیاں بھی دی گئیں۔ 
 فرح گوگی پرائم منسٹر ہاؤس میں کیا کرتی تھیں ؟ بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر کیسے عمران خان کو گالیاں دی جاتیں تھیں ؟ ہیکر نے فرح گوگی کی عمران خان سے متعلق آڈیو جلد ریلیز کرنیکا دعویٰ کر دیا۔ 
 ایک ہیڈ آف سٹیٹ کے پاکستان آنے سے متعلق بھی ہیکر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں شراب تک کی آفر کی تھی، عمران خان کے اس اقدام پر ایک ہیڈ آف سٹیٹ خفا بھی ہوا۔
ہیکر کا دعویٰ کیا کہ بشرٰی بی بی خاور مانیکا کو ٹیلی فون پر ہدایت دیتی تھیں، پولیس افسر کو ڈیرے پر لے جا کر مرغا بناؤ، اس کی یہ جرات کے ہماری فیملی کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے، آڈیو پارٹ 3 بہت جلد ریلیز کرنے والا ہوں، میرے پاس جتنی بھی آڈیوز ہیں ان میں مسلم لیگ ن کی وطن دشمنی ظاہر نہیں ہوتی۔
 ہیکر نے انکشاف کیا کہ سابقہ خاتون اول نے عمران خان کے ساتھ شادی سے پہلے کس بڑے سیاستدان کو شادی کے لیے پیغام بھیجا تھا ؟ مگر اس سیاستدان نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ہم پیری فقیری کو پسند نہیں کرتے اور نہ ہی ہم چاہتے ہیں ہماری خاطر کوئی طلاق لے۔
 مریم نواز کی جیل میں قید سے متعلق بھی ہیکر نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو بلیک میل کرنے کیلئے کیسے کیسے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ؟ مریم نواز کے باتھ روم میں کیمرے بشریٰ بی بی کے حکم پر لگائے گئے، بشریٰ نے عمران کو کہا مریم نواز کے باتھ روم میں کیمرے لگائے جائیں، کیمرے لگائے جائیں تاکہ ضرورت پر ہم مریم نواز کو بلیک میل کر سکیں۔
ہیکر نے انکشاف کیا کہ جن کو لگتا ہے نازیبا ویڈیوز میں عمران خان اوپر ہیں ان کو شدید مایوسی ہوگی، عمران خان کو اتنے گندے شوق ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان کی ویڈیوز پبلک کرنے کے قابل ہی نہیں۔
عمران خان کیسے پاکستانی عوام کو مذہب ٹچ میں جذباتی کرتے رہے؟ ہیکر نے سابق خاتون اوّل سے متعلق مذہبی ٹرینڈ کو بھی بے نقاب کر دیا۔ ہیکر نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کہا عوام مذہب کو لیکر بہت جلد جذباتی ہوتے ہیں، آپ بھی خادم رضوی کی طرح عوام کے دینی جذبات کو کیش کریں۔
 بشریٰ بی بی نے نواز شریف سے متعلق کیا گفتگو کی ؟ ہیکر نے جلد آڈیو منظر عام پر لانے کا دعویٰ کر دیا۔ ہیکر نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی نے کہا نواز شریف کی جیل سے صرف لاش باہر آئے۔
 ہیکر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی، عمران کو 26 لوگوں کو ڈی سیٹ اور الیکشن کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی، عمران خان کی اہلیہ نے پرویز الہیٰ کی شادی اپنی جوان مریدنی سے کرانے کا منصوبہ بنایا، اس طرح پرویز الہیٰ ہمارے قبضے میں آجائے گا۔
 ہیکر نے انکشاف کیا کہ سابق خاتون اوّل کا بیٹا عثمان وزیراعظم ہاؤس میں 15 دن رہا، بشریٰ بی بی کا بیٹا وزیراعظم ہاؤس میں کیا کیا فرمائشیں کرتا رہا ؟ ہیکر نے دعویٰ کیا کہ خاور مانیکا کا پیغام بھی وزیراعظم ہاؤس میں بشریٰ بی بی کو دیا گیا، بشریٰ بی بی کے بیٹے نے بہن کی شادی کیلئے اسپیشل جہاز بھی مانگا، بشریٰ بی بی کے بیٹے نے عمران خان کو شادی میں ساتھ لیجانے کی خواہش کی۔
عمران خان کس کو گالیاں دیتے تھے ؟
 سابق وزیراعظم عمران خان کس کو گالیاں دیتے تھے ؟ ہیکر کا عمران خان سے متعلق جلد آڈیو ریلیز کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
ہیکر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھی قتل کروانا چاہتے تھے، عمران خان حریم شاہ کو کیوں قتل کروانا چاہتے تھے؟ حریم شاہ کو کس ادارے نے بیرون ملک فرار کروایا ؟ ہیکر نے عمران خان کیخلاف حریم شاہ سے متعلق آڈیو موجود ہونے کا انکشاف کر دیا۔ 
 ہیکر نے مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں سے متعلق بھی ا?ڈیوز کی موجودگی کا انکشاف کیا اور دعویٰ کیا کہ ن لیگ کی جتنی بھی آڈیوز ہیں ان میں وطن دشمنی ظاہر نہیں ہوتی۔
 سابق وزیراعظم عمران خان بیرون ملک کیوں نہیں جاتے؟ ہیکر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کا پاسپورٹ کس نے ضبط کیا اور کیوں ؟ آڈیو موجود ہے، آڈیو میں ہے کہ پاکستان کا مال لوٹنے والا ملک سے باہر نہیں جا سکتا، آڈیو میں ہے جب تک مال واپس نہیں کرتا وہ باہر نہیں جا سکتا۔ ہیکر نے تمام معلومات دینے کے بعد اپنا سوشل میڈیا ٹویئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ واضح رہے کہ ہیکر نے اپنے اکاؤنٹ بائیو میں لکھا تھا کہ معلومات دینے کے بعد اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے،اسحاق ڈار