پی ڈی ایم پریشان: پی ٹی آئی کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں آزاد حیثیت سے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب کے دوران پشاور، خیبر، کوہاٹ، شانگلہ، دیر، سوات، چترال، باجوڑ، چارسدہ مردان سے آزاد حیثیت میں منتخب 100 بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔
20+ Village Council / Neighbourhood Council Chairman from Kohat called on Chief Minister @IMMahmoodKhan and formally announced to join PTI, and to support Chairman @ImranKhanPTI in upcoming #HaqeeqiAzadiMarch. 1/2#ReadyForFinalCall #IStandWithImranKhan pic.twitter.com/cThtNlKfBq
— Zia Ullah Bangash (@ZiaBangashPTI) October 5, 2022
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ نچلی سطح پر پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا کر دیا ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،عوام کو بہت جلد چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات مل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر حال میں لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں گے، حقیقی آزادی کے حصول تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان پاکستانی عوام اور آنے والے نسلوں کی آزادی کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔
KP govt would fully cooperate and support local govt representatives in resolving all public issues and developing their VC/NC.
— Zia Ullah Bangash (@ZiaBangashPTI) October 5, 2022
As per the vision of Chairman @ImranKhanPTI, KP govt established the best local govt system in KP to resolve people's issues at their doorstep. 2/2
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سائوتھ اور ہری پور ریجنز کے 200 سے زائد بلدیاتی نمائندوں نے شمولیت اختیار کی، وزیراعلیٰ نے پارٹی میں شامل ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی کی ٹوپیاں بھی پہنائیں۔