منی لانڈرنگ کیس: عدالت کا حمزہ شہباز کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جج اعجاز اعوان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
اسپشل سینٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کمر درد کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے اور وکیل نے ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی، وکیل کے مطابق ڈاکٹر نے حمزہ شہباز کو چار سے چھ ہفتوں کا آرام کا مشورہ دیا ہے۔
تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے، آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جزوی دلائل دیئے، آئندہ سماعت پر وکیل بریت کی درخواست پر مزید دلائل دیں۔