چمچماتی ٹرافی اور تین کپتان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔
اس دوران مختلف مقامات پر تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائی تھیں۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں فوٹو سیشن سے قبل کے لمحات کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرافی کی رونمائی سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بہت ہی خوشگوار موڈ میں ہاتھ ملا کر اور گلے لگ کر ملاقات کی۔
????????????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2022
Handshakes, hugs and a little chat while unveiling the T20I tri-series trophy in Christchurch ????#NZTriSeries | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/wOwpTHcxWY
ویڈیو میں مختلف مقامات پر دونوں کپتانوں کو گفتگو کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں تینوں ٹیموں کے کپتانوں کو مختلف مقامات پر لے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جہاں ٹرافی کے ہمراہ ان کا فوٹو شوٹ کیا گیا۔
پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔
سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔