بے لگام ڈالر کے دام مزید گرگئے

Oct 06, 2022 | 10:38:AM
ڈالر ,پاکستانی روپے, اسٹاک ایکسچینج ,انٹربینک, امریکی ڈالر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی (اشرف خان)ڈار کا تجربہ کام  آنے لگا  ، ڈالر کے دام مسلسل گرنے لگے ، ڈالر 2روپے 19پیسے سستا ،انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 75 پیسے کاہوگیا ۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔کاروباری روز کے آغاز سے ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہو کر 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 151 پوائنٹس اضافے سے 41762 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

9 کاروباری روز میں انٹربینک میں ڈالر 17.90روپے سستا ہوچکا ہے،ڈالر 17.90 روپے سے سستاہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرضوں میں 2200 ارب روپے کمی ہوگئی،ماہرین کا کہنا ہے ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والے فروخت کررہے ہیں ۔

ڈالر24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے:وزیر خزانہ اسحاق ڈار 

یاد رہے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ 10 دن میں ڈالر کا گیپ ایک روپے پر آگیا ہے، ڈالر24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لیکر آئیں گے۔عمران خان خود کو ریاست سے اوپر سمجھتے ہیں،عمران خان کو اس بار دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،رانا ثنا اللہ دھرنے کو روکنے کا فیصلہ قانون کے مطابق کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ نواز شریف کے کیسز اب تک ختم ہو جانے چاہئے تھے،رانا شمیم پر پریشر ہوگا اس لئے انہوں نے اپنی جان چھڑائی ۔صادق و امین نہیں رہے تو اس پر آئین خاموش ہے،62 ون ایف کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے،62 ون ایف میں ترمیم کیلئے الیکشن میں ترمیم کافی ہے،62 ون ایف پر چیف جسٹس نے خود کہا کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔

 اسحاق ڈار کا مزید کہناتھا کہ ڈالر کی قدر200 سے اوپر نہیں ہے، ڈالر200 سے نیچے آئے گا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر 240 روپے تک گیا،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ پیر سے اب تک ڈالر18 روپے نیچے آ چکا ہے، ہمیشہ سے ڈی ویلیوایشن کیخلاف رہا ہوں۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ ایکسچینج ریٹ کو مانیٹر کرنے کی ذمہ داری سٹیٹ بینک کی ہے، 10 دن میں ڈالر کا گیپ ایک روپے پر آگیا ہے، ڈالر24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لیکر آئیں گے۔