سارہ انعام قتل کیس: ملزم شاہنواز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق، اسلام آباد) سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت،سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کر دیا گیا،ملزم کو سینئر سول جج محمد عامر عزیر کی عدالت میں پیش کیا گیا pic.twitter.com/lRiQ62yNKF
— 24 News HD (@24NewsHD) October 6, 2022
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سینئر سول جج محمد عامر عزیر سے ملزم شاہنواز امیر کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
جس پر معزز عدالت نے درخواست قبول کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، ڈینگی کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ