مولا جٹ فلم میں ماہرہ خان کو کونسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اداکارہ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ ان کے لئے فلم کی شوٹنگ کے دوران سب سے مشکل دن کون سا تھا۔اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ کے دوران شدید سردی کی وجہ سے وہ بیمار پڑ گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میرے لئے سب سے مشکل شدید سردیوں میں شوٹنگ تھی۔ شوٹنگ کے لئے ہم لاہور آئے تھے، اس وقت سردی بھی کافی تھی اور بارشیں ہورہی تھیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران میں کانپ رہی تھی۔ اس دن میں بیمار ہوگئی تھی ۔ماہرہ خان نے کہا کہ شدید موسم کے باوجود ہمیں شوٹنگ کرنی تھی اور ہم نے بالاخراپنا کام کیا۔ فواد خان اور میں دونوں کانپ رہے تھے۔ اگرچہ یہ کوئی بڑا اور حیرت انگیز کارنامہ نہیں تھا کیونکہ ہم نے شدید موسم سے بچنے کا انتظام کیا تھا مگر اس کے باوجود بھی یہ بہت بُرا تجربہ تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران ان کے ڈائیلاگ بہت مشکل تھے ورنہ کانپتے ہوئے میری پنجابی اتنی اچھی کبھی نہ ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اوربالی ووڈ اداکار نے خودکشی کر لی
دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1970 کی دہائی میں بننے والی کامیاب ترین فلم مولا جٹ کا ری میک ہے، اس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم کم و بیش 2 برسوں کی تاخیر کے بعد 13 اکتوبر کو ملک بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔