ڈاکٹر بننے کے خواہشمندطلباء ہو جائیں تیار ، اہم خبر آگئی

Oct 06, 2022 | 12:00:PM

( ویب ڈیسک) ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا اعلان کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل کونسل نے میڈیکل کالجز میں داخلہ امتحان کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 13 نومبر بروز اتوار کو ہوگا، ٹیسٹ کے لئے امتحانی مراکز اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں قائم کئے جائیں گے۔

انٹری ٹیسٹ کے لئے سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز میں مراکز قائم کئے جائیں گے، بلوچستان میں دو مراکز بنائے جائیں گے جن میں بولان میڈیکل یونیورسٹی اور ہیلتھ سائنسز بلوچستان میں مرکز بنایا جائے گا۔کے پی میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو امتحانی مرکز بنایا جائے گا اسی طرح سندھ میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کراچی اور اسلام آباد میں ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی امتحانی مرکز ہوگا، پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سروسز میں امتحانات لئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے سیلاب کے باعث ایم ڈی کیٹ کے امتحان ملتوی کردیا تھا۔

مزیدخبریں