آئیوڈین انسانی جسم کیلئے کیوں ضروری؟

Oct 06, 2022 | 12:30:PM
آئیوڈین کی کمی جلد کو خشک کر دیتی ہے اور جلد پر مہاسوں کے بننے کا بھی باعث بنتی ہے
کیپشن: آئیوڈین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انسانی جسم میں موجود ہر منرل اس کی بہتر کارکردگی میں مدد کرتی ہے۔ ان منرلز میں کسی ایک کی مقدار  میں بھی کمی جسمانی نظام کو درہم برہم کر دیتی ہے۔ 

آئیوڈین کی کمی جلد کو خشک کر دیتی ہے اور جلد پر مہاسوں کے بننے کا بھی باعث بنتی ہے۔  آیوڈین کی کمی پسینے کی صلاحیت کو بھی کم کرتی ہے جو جلد کو خشک کرنے کا باعث بنتی ہے۔ آیوڈین جلد کے علاوہ جسم کے اور بہت سے افعال کی درست کارکردگی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ آیوڈین کی کمی جسم میں موجود تھائیرائیڈ کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے۔ اگر انسانی جسم قدرتی طور پر آئیوڈین کو کم مقدار میں موجود ہے تو اس کمی کو پورا کرنے کیلئے مصنوعی ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق جو افراد آیوڈین کی کمی کا شکار ہیں وہ اپنی خوراک کے ذریعے اس کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ آیوڈین ملا نمک، انڈے، سمندری کھانا آیوڈین سے بھر پور ہیں۔ ماہرین کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مردوں کیلئے 150 ملی گرام جبکہ خواتین کیلئے روزانہ 220 مائیکروگرام آیوڈین لینا لازمی ہے۔ انسانی جسم خودبخود آئیوڈین پیدا نہیں کر سکتا۔ آئیوڈین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ادویات یا ایسی خوراک کا استعمال کیا جاتا ہے جو آئیوڈین سے بھر پور ہوں۔