سہ ملکی ٹی 20 سیریز باؤنسی پچز پر کھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے متعلق بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف یہ میچز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے۔نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسین، ٹم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں لیکن ہمارے پاس یہ بات مثبت ہے کہ یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں۔یہاں کی باؤنسی پچز پر کھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اوربالی ووڈ اداکار نے خودکشی کر لی
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے، جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا ہیں۔سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز پر کپتان بابر اعظم کا کہناہے کہ نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا،نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف یہ میچز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے،ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی