سابق پولیس افسر کی ڈے کئیر سینٹر میں فائرنگ، 34 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ کے ایک ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ سے 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس ترجمان آرچن کریٹونگ کا کہنا ہے تھائی لینڈ کے ڈے کئیر سینٹر میں ہونے والی فائرنگ میں ابھی تک 34 ہلاکتوں کی خبر موصول ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے سابق پولیس آفیسر گن لیے ڈے کئیر میں داخل ہوا اور فائر کھول دیا۔ فائرنگ میں اب تک 34 ہلاکتوں کی خبر ملی ہے جس میں 22 بچے شامل ہیں۔
واضع رہے فائرنگ شمالی تھائی لینڈ میں نانگ بوا لیمفو میں ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں۔ تھائی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے خلاف ایکشن لینے کیلئے تمام ایجنسیاں سرگرم ہو گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بندوق بردار شخص نے خود کو مارنے سے پہلے اپنی بیوی اور بچے کو ہلاک کیا تھا۔ تھائی لینڈ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ ایک غیر معمولی عمل ہے۔ فائرنگ کی وجوہات کے بارے مین تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔