ایف آئی اے سائبرکرائم کی کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنے پر ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم حماد اکثیر کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا، ملزم خاتون کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے 4 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔