پنجاب: سرکاری افسران کیلئے مہنگے آئی فونز خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں تعینات افسران کے لئے نئے ماڈل کے مہنگے آئی فون خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا جو ایوان وزیراعلیٰ میں تعینات مخصوص افسران کو دیئے جائیں گے۔
موبائل فونز وزیراعلیٰ ڈیجیٹل پروگرام کے نام پرخریدے جائیں گے جس کی قیمت 4 لاکھ روپے سے زائد مقرر کی گئی ہے۔ موبائل فونز انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی منظوری کے بعد خریدے جائیں گے۔