ڈالر کے بعد سونا بھی سستا ہوگیا

Oct 06, 2022 | 16:53:PM
24 نیوز ,فاریکس, سونا ,امریکی ڈالر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں کمی سونا مزید سستا ہوگیا،فی تولہ سونا 3400 روپے سستا ہوگیا۔

فاریکس کے مطابق  فی تولہ سونا 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کا ہوگیا،  10گرام سونے کی قیمت 2915 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 24 ہزار 228 روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں 03 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1712 ڈالر پر پہنچ گیا۔

یاد رہے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔کاروباری روز کے آغاز سے ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہو کر 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 151 پوائنٹس اضافے سے 41762 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔