پی ایم ہاؤس کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحقیقات کو جلد مکمل کیا جائے ،وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاﺅس کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے آڈیو لیکس کے حوالے سے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایات جاری کر دیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پی ایم ہاؤس کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحقیقات کو جلد مکمل کیا جائے ،اب تو دوست ممالک کے سفیر بھی پی ایم ہاؤس میں بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں ۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کر لیا،ن لیگ کی قیادت لانگ مارچ اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی ،لیگی قیادت حکومت سے متعلق اور اہم فیصلوں بارے مشاورت کرے گی ،ن لیگ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم لیگی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل،الیکشن کمیشن نے نئی ووٹرز لسٹیں تیار کرلیں