(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران حکومتی بنچز تقریباً خالی پڑے ہیں ، تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے ہی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا تھا تاہم اس موقع پر حکومتی بنچز تقریباً خالی پڑے رہے ، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان ایوان میں موجود رہے۔تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے ہی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔ 442 ارکان کے ایوان میں صرف 14 اراکان موجود تھے۔
صدر مملکت عارف علوی اراکین کی عدم توجہ خاطر میں لائے بغیر تقریر جاری رکھے ہوئے ہیں،سپیکر کی جانب سے ارکان کو نشستوں پر جانے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اوراپٹما کے درمیان معاملات طے پا گئے، بجلی کے نرخ فکسڈ کرنے کا فیصلہ