دھرنا ہوا تو رانا ثنااللہ کو کھڑا ہونا کی جگہ نہیں ملے گی: پرویز الٰہی 

Oct 06, 2022 | 19:41:PM

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے نواز شریف سے ملاقات نہیں کروں گا ،دھرنا ہوا تو رانا ثنااللہ کو کھڑا ہونا کی جگہ نہیں ملے گی ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا رویہ افسوسناک ہے ، انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک روپیہ پنجاب کو نہیں دیا ، لانگ مارچ پرعمران خان جو کہیں گے وہی کریں گے ۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں ۔

  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے فی الحال لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ، تاہم پی ٹی آئی نے کارکنان کو لانگ مارچ کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کےبااثر ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کےحلقوں پر نوازشات،بااثر ارکان ایم سی ایل کا فنڈز استعمال کرنے میں کامیاب ،متعدد ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے حلقے پھرنظراندازہوگئے، پنجاب حکومت پی ٹی آئی اور ق لیگی ارکان اسمبلی پر قومی خزانہ لٹانے میں پیش پیش ،75کروڑ 4ارکان،2ٹکٹ ہولڈرکےحلقوں پرخرچ ہوں گے،کمشنرمحمدعامرجان نے75کروڑ کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی۔

مزیدخبریں