ملکی معیشت کو ایک اور بڑاجھٹکا، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کم کر کے”سی“ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی معیشت کو ایک اور بڑا جھٹکا،عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے سات سال بعد پاکستان کے مقامی زرمبادلہ قرض کی ریٹنگ کم کرکے سی کردی ،پاکستان کے طویل مدتی زرمبادلہ بانڈز کی ریٹنگ بی تھری سے کم کر کے سی اے اے ون کردی گئی، موڈیز نے پاکستانی میں روپے میں لئے گئے قرض کی ریٹنگ بھی کم کردی ،پاکستان کے قرضوں کا مستقبل بھی منفی قرار دیا ہے ۔
موڈیز نے کہاہے کہ ریٹنگ میں کمی پاکستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے،سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا رسک بڑھ گیا ہے، پاکستان کو اپنے قرض واپس کرنے کیلئے عالمی اداروں سے مزید قرض لینا ہوگا ۔
موڈیز نے مزید کہاہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا ساڑھے تین سے ساڑھے چار فیصد ہوسکتا ہے،سیلاب سے قبل کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3 سے ساڑھے تین فیصد رہنے کی توقع تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی ڈنڈا چلایا ہی نہیں کہ ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا، اسحاق ڈار