بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ سرکاری دورے پر جرمنی چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ سرکاری دورے پر جرمنی چلے گئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے جرمن ہم منصب کی دعوت پر 6 سے 7 اکتوبر تک جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے،بلاول بھٹو جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور وسعت دینے میں سفارت کاری کریں گے۔
بلاول بھٹو دورہ جرمنی میں یورپی یونین کے ایک اہم رکن کے ساتھ پاکستان کے روابط کو مضبوط بنانے کے لئے ملیں گے اور پاکستان میں موسمیاتی سیلاب ،علاقائی اور عالمی مسائل پر اپنے نقطہ نظر کو شیئر کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرے گا۔
وزیر خارجہ دیگر جرمن معززین سے بھی ملاقاتیں کریں گے،بلاول بھٹو جرمن میڈیا سے بات چیت کریں گے، دورے کا فوکس جرمنی کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنا ہوگا۔
دفتر خارجہ کاکہناتھا کہ جرمنی ہمیشہ سے ہی پاکستان کیلئے ایک اہم برآمدی مقام ہے، پاکستان کے جرمنی کے ساتھ دیرینہ، کثیر جہتی تعلقات ہیں، جرمنی بڑی پاکستانی کمیونٹی کا گھر، ہمارے طلباکیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ایک پرکشش منزل اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا پارٹنر ہے،وزیر خارجہ کا دورہ جرمنی کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ؛ مسلم لیگ ق پیپلزپارٹی کی حکومت کا حصہ بن گئی