(ویب ڈیسک)”سیاست اور کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے “ویسٹ انڈین کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری بنا کر دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹرراحکیم کورنوال نے بدھ کو امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ اٹلانٹا اوپن میں اٹلانٹا فائر کی نمائندگی کرتے ہوئے سکوائر ڈرائیو کے خلاف صرف 77 گیندوں پر 205 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ان کی اننگز میں17 چوکے اور 22 چھکے شامل تھے۔اٹلانٹا فائر نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ اٹلانٹا اوپن آئی سی سی سے منظور شدہ نہیں ہے اس لیے کورنوال کی اننگز کو ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کے طور پر شامل نہیں کیا جاسکتا۔
ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ہی کرس گیل کے پاس ہے، انہوں نے 2013 میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ؛ مسلم لیگ ق پیپلزپارٹی کی حکومت کا حصہ بن گئی