(اویس کیانی)سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ایک سال میں پنجاب میں بجلی چوری سے100ارب کا نقصان ہوا۔
سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہاکہ یہ نقصان پنجاب کے تقریبا 113گرد سٹیشنز پر اٹھانا پڑا،پنجاب کے باقی ماندہ 537گرڈ سٹیشنز پر بجلی چوری نہیں ہوئی، راشد لنگڑیال نے کہاکہ پنجاب کے27 بدترین گرڈ سٹیشنز پرسالانہ42 ارب روپے کا نقصان ہوا، ان27بدترین گرڈ سٹیشنز میں 9ضلع قصور میں واقع ہیں۔