بھارتی فوجی افسران اپنے ہی ساتھیوں کے دشمن بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کیمپ سے بڑی خبر آ گئی، بھارتی فوج میں بدنظمی طول پکڑنے لگی۔
بھارتی فوج کے میجر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے تھانہ منڈی ، راجوڑی میں اپنے ہی افسروں پر گولیاں چلا دیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق متعدد فوج زخمی ہیں اور کچھ کو یرغمال بھی بنا لیا گیا ہے۔ یہ واقع 48 راشٹریہ رائفلز میں پیش آیا۔ بھارتی فوج میں یہ پہلا واقع نہیں ہے، اسے پہلے بھی اس طرح کے بہت سے واقعات ہو چکے ہیں۔بھارتی فوج اس طرح کے شدید مسائل کا شکار ہے ، جہاں وہ ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی اور اسرائیلی خواتین متحد ہو گئیں، بڑا مطالبہ کر دیا
ایک بھارتی تحقیقی رپورٹ کے مطابق، پچھلے کچھ سالوں میں اب تک 82 ایسے واقعات ہوۓ ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے اعلی افسران بھی مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔
ایک بھارتی تجزیہ نگار کا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ سے لگتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بربریت کرنا خود بھارتی فوجیوں کو بھی ذہنی اذیت دے رہا ہے۔