ورلڈکپ کیلئے بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے: شعیب ملک
شاہین، حارث اور نسیم کا اچھا کامبی نیشن تھا، بدقسمتی سے اب نسیم شاہ سکواڈ کا حصہ نہیں: سابق کپتان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023 کےلئے بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤندر شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ 2023 کےلئے بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کےلیے سندھ پریمیئر لیگ کو این او سی دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت مقابلہ کتنا اہم ہے؟ سابق بھارتی کپتان نے بڑا دعویٰ کر دیا
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور نسیم شاہ کی بولنگ جوڑی بن گئی تھی، بدقسمتی سے اب نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، مینجمنٹ کو دیگر بولرز کو بھی موقع دینا چاہیے تھا تاکہ ایڈجسٹ ہو جاتے، ہم سب کی امیدیں پاکستان ٹیم کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم یہی دعا کر رہی ہے کہ پاکستان اچھی کار کردگی دکھائے، سعود شکیل ایک بیٹر کے طور پر بہترین آپشن ہیں۔