غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے: نگران وزیراطلاعات  

Oct 06, 2023 | 10:35:AM

(ویب ڈیسک)نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی  نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔

اپنےایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر ملکی افراد کا انخلا، صرف 25 دن باقی ہیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

خیال رہےکہ حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہیں حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے اس ضمن میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں