ورلڈ کپ: احمدآباد میچز میں دہشتگردی کا خطرہ، سٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Oct 06, 2023 | 11:02:AM
ورلڈ کپ: احمدآباد میچز میں دہشتگردی کا خطرہ، سٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
کیپشن: ورلڈ کپ: احمدآباد میچز میں دہشتگردی کا خطرہ، سٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) احمد آباد میں ہونے والے میچز پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی دھمکی دی گئی، میچز کے دوران سٹیڈیم جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا، مزید اہلکار تعینات ہوں گے۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں ہونے والے میچز پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے پیش نظر احمد آباد سٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، گراؤنڈ کے اردگرد 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت جا کر کیسا لگ رہا ہے؟ کپتان بابر اعظم نے بتا دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران سٹیڈیم جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سٹیڈیم میں میچ کے دوران موبائل فون کے سوا کوئی چیز اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ احمد آباد سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے افتتاحی، پاک بھارت میچ سمیت میگا ایونٹ کے کل 5 میچز شیڈول ہیں اور آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھی احمد آباد سٹیڈیم پر ہی کھیلا جائے گا۔