سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین) عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ عوامی تحریک کی جانب سے چودھری نعیم الدین ایڈووکیٹ کے علاوہ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر بر ضمانت ملزمان بھی حاضری کیلئے پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ملزمان کے وکلاآئندہ سماعت پر حتمی دلائل کی تیاری کرکے پیش ہوں۔