ابتدائی ڈیٹا تیار،غیر ملکیوں کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا: محسن نقوی

Oct 06, 2023 | 12:45:PM

(24نیوز)نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ  پنجاب میں مقیم غیر ملکیوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے، غیر ملکی خود واپس نہ گئے تو ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں الٹی میٹم جاری کر دیا اور فوری طور پر واپس جانے کا کہہ دیا، بصورت دیگر کریک ڈاؤن کا اعلان بھی کر دیا ہے،لاہور میں میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے  محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکیوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کر لیا  ہے،پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی خود واپس چلے جائیں، غیر قانونی طور پر مقیم کسی غیر ملکیوں کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔

 صوبے میں زیر تعمیر اور التواء کا شکار منصوبوں کے حوالے سے  نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے، بند روڈ پراجیکٹ کو 120دن سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، بند روڈ پراجیکٹ کے دونوں پیکیج بیک وقت شروع ہو چکے ہیں، راولپنڈی میں رنگ روڈ سمیت درجنوں زیرِ التواء منصوبے شروع کرائے، راولپنڈی کے پراجیکٹ 90 سے 180 دن میں مکمل کروائیں گے، رنگ روڈ کا ایک پورشن جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست  کام کر گئی

محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ 150 دن میں بیک وقت مکمل کروائیں گے،سکول بند کرنے سے آشوب چشم کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کےلئے آسانیاں پیدا کریں۔


 
 
 
 

مزیدخبریں