پٹرول 38 ،ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

Oct 06, 2023 | 13:18:PM
پٹرول 38 ،ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی،عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے،عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر کمی سے 117 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، حکومت حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ  تگڑا،ڈالر کا ریٹ مزید کم ہو گیا

یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا کیا گیا اور نئی قیمت 318.18 روپے مقرر کی گئی تھی۔

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں بھی 20 روپے سے زائد کمی ہوچکی ہے، اس وقت ملک میں 23 دن کا پرانا درآمد شدہ سٹاک بھی نکل چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے مزید ٹیکسز نہ لگائے تو عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔