(ویب ڈیسک)پاک افغان طورخم بارڈر پر پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 4روز کے دوران تقریبا 54 خاندان افغانستان واپس جا چکے ہیں ، وفاقی حکومت اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے،پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی شہریوں کو 31 اکتوبر تک نکلنے کی آخری ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ، اوپنرز پھر سے دغا دے گئے