(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 25 ڈالر سستا ہونے کے بعد 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1817 ڈالر فی اونس ہو گئی، آج ایشیائی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 9 ہزار 100 روپے کمی ہوئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 12 ڈالر سستا ہوکر 1814 ڈالر پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ 2 ستمبر سے اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 50 ہزار روپے کی کمی ہو چکی ہے، چوبیس قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 64 ہزار600 روپے، جب کہ بائیس قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا
معاشی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ پاکستان میں روپے کی قدر اور امریکا اور یورپ میں شرح سود میں مسلسل اضافہ بتایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سونے کی تجارت کو شفاف بنانے اور گولڈسیکٹرکی ترقی کیلئے 15 رکنی مشاورتی کونسل قائم کردی گئی، وفاقی وزارت صنعت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سونے کےسینئر ترین تاجرحاجی ہارون چاندکو کونسل میں شامل نہیں کیا گیا۔