فیروز خان بچوں کا کتنا خرچہ اٹھاتے ہیں؟ علیزہ سلطان کااہم انکشاف

Oct 06, 2023 | 15:44:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان ایک بار پھر سابق شوہرفیروز خان سے متعلق اہم  تفصیلات شیئر کرتے ہوئے خبروں کی زینت بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق   فیروزخان سے علحیدگی کے بعد بطور ماڈل شوبز میں قدم رکھنے کے بعد نمایاں مقام حاصل کرنے والی علیزہ سلطان  سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں،حال ہیں میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزہ سلطان نے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے  فیروز  خان سے متعلق اہم بات کہہ ڈالی۔سوال جواب کے اس خاص سیشن میں جہاں مداحوں نے کئی سوالات کیے وہیں کچھ لوگ فیروز خان کے کردار بطور باپ انکے فرائض پوچھتے نظر آئے۔دلچسپ بات یہ تھی کہ آج بھی مداح اس جوڑے کی ذاتی معاملات میں دلچسپی لیتے نظر آتے ہیں۔

ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ" آپ اپنی زندگی میں ایک چیز کیا تبدیل کرنا چاہتی ہیں؟" جواب میں علیزہ کا کہنا تھا کہ"میں زندگی میں توازن قائم کرنا سیکھنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ دین اور دنیا کے معاملات کو بیلنس کرنے کیلئے اہم ہے"۔علیزہ کا کہنا تھا کہ "عموماً جب بھی میں گھر سے باہر جاتی ہوں تو سر کو دوپٹے سے ڈھانپ لیتی ہوں، تاہم اب میں اس عمل کو انسٹاگرام پر بھی کرنا چاہتی ہوں مکمل حجاب تو نہیں لیکن سر پر دوپٹہ لازمی۔"

 ایک صارف نےفیروز خان کے والد کے کردار کے بارے میں سوال کیا کہ ،"کیا یہ سچ ہے کہ فیروز خان اپنے بچوں کے اخراجات پورے نہیں کرتے؟"۔اس اہم سوال پر سابقہ اہلیہ نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے فیروز کی سچائی مداحوں کے سامنے لے آئیں۔جواب میں انہوں نے لکھا کہ"نہیں، یہ سچ نہیں ہے،وہ اپنی آمدنی سے آدھا حصہ بچوں کی ذمہ داریوں پر خرچ کرتے ہیں"۔

یاد رہے کہ علیزہ سلطان نے اداکار فیروز خان سے 2018میں شادی کی تھی جن سے انکا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں اور 3ستمبر 2022کو دونوں نے اپنی راہیں الگ کر لی تھیں ۔

مزیدخبریں