آئی ایم ایف شرائط، بجلی اور ایل پی جی کے بعد گیس کی قمیت بڑھنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے اقتصادی جائزہ سے پہلے کھاد کے کارخانوں کےلیے گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ وزارت پٹرولیم نے رواں ماہ گیس کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار کر لی ہے۔
نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرائط پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی اور ایل پی جی کے بعد اب گیس کی قمیت بھی بڑھے گی، کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس 40 سے 50 فیصد مہنگی ہو گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جون کے بجائے یکم اکتوبر سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی واپسی کس گارنٹی کا نتیجہ؟ اسحاق ڈار نے بڑا دعویٰ کر دیا
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمت 302 روپے سے بڑھ کر 600روپے فی ایم ایم بی ٹو یو ہونے کا امکان ہے۔ کھاد کارخانوں کو گیس 1580 روپے میں ملے گی، فیڈ سٹاک سے متعلق کھاد کارخانوں کیلئے قیمت میں 556 روپے اضافہ متوقع ہے۔