ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات کیجانب سے رپورٹ جاری

Oct 06, 2023 | 16:23:PM
ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات کیجانب سے رپورٹ جاری
کیپشن: ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات کیجانب سے رپورٹ جاری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، ہفتہ وار مہنگائی میں0.11 فیصد جبکہ مجموعی سالانہ مہگائی کی شرح37.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے16 اشیاء سستی اور 16 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف شرائط، ایک اور بم گرانے کی تیاری

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 12.45 فیصد پیاز 11.96 فیصد، لہسن 2.59 فیصد ، آلو 1.81, دال1.27اورانڈوں کی قیمت میں 0.84 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیف, بریڈ, ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ حالیہ ہفتےچکن 2.78 اور دال مسور1.80 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال مونگ, دال ماش, آٹے اورگھی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔