پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک سرفراز کھو کھر نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

Oct 06, 2023 | 17:16:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے  ٹکٹ ہولڈر پی پی پی 173اولڈ ملک سرفراز کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک سرفراز کھوکھر نے پی ٹی آئی کی اداروں کی تصادم پالیسی کی وجہ سے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا، ملک سرفراز کھوکر نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کے پرتشدد واقعات کے باوجود پارٹی اپنے ریاستی اداروں کے خلاف جارحانہ بیانیہ پر قائم ہے جو ملکی مفاد کے لیے نقصان دہ ہے، ملک سرفراز نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان  کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کوبڑادھچکا،سابق میئر سمیت درجنوں کونسلر ق لیگ میں شامل

مزیدخبریں