سندھ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس، کچے میں آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

Oct 06, 2023 | 18:27:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز ) سندھ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس حساس نوعیت کے اہم فیصلوں کے بعد اختتام پذیر، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم ۔

تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر کی زیر قیادت ایپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، آرمی چیف نے کراچی کا دورہ بھی کیا ،اجلاس میں سیکیورٹی سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی ، تمام شرکا نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے اہم فیصلہ  کیاگیا،آئی جی سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر شرکا کو بریفنگ دی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا،اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا

مزیدخبریں