(24 نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے کہا ہے کہ شواہد آپ کے پاس ہیں،ان کو پراسیکیوٹ کریں،ان کو پراسیکیوٹ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے یہ آپشن نہیں، فوج کے ہیڈکوارٹر اور تنصیبات پر پر حملہ ہوا یہ بہت بڑا واقعہ ہے،آئین اور قانون کے تحت پراسیکیوٹ کریں۔
شاہدخاقان عباسی کا ملکی معیشت کے حوالے سے کہناتھا کہ اصل مسئلہ ڈالر کا ہے ڈالر معاشی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے،موجودہ نظام فرسودہ ہے ناکام ہو چکا ہے اصلاحات کی ضرورت ہے۔
ان کا کہناتھا کہ میرے خیال میں ملک میں اس وقت نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے،بدقسمتی ہے کہ کوئی بھی جماعت عوام کی بات نہیں کر رہی،آج لیڈرشپ ہونی چاہئے جو ملکی مسائل پر بات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک اضافہ