سرحدی علاقوں میں افغان سموں کے استعمال پر پابندی کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)حساس اداروں نے سرحدی علاقوں میں افغان سموں کے استعمال پر پابندی کی سفارش کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیررجسٹرڈ افغان سمیں پاک افغان سرحدی علاقوں میں باآسانی دستیاب ہیں،افغانستان کے موبائل ٹاورز کی پاکستان کے کچھ سرحدی علاقوں تک رسائی ہے،دہشت گرد اس غیر ارادی کوریج کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد افغان سمز کو واٹس سمیت دیگر ایپس چلانے کیلئے استعمال کرتے ہیں،مجرم نگرانی اور شناخت چھپانے کیلئے بھی افغان سمز استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کے بعد تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا
حساس اداروں کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ سرحدی علاقوں میں مقامی موبائل سروسز کا مضبوط انفرااسٹریکچر لگایا جائے،بی ٹی ایس تنصیب سے فون سیٹ زبردستی مقامی نیٹ ورک پر منتقل ہوں گے،صارفین کو کھلے وائی فائی تک رسائی سے قبل شناخت دینے کا پابند بنانے کی بھی تجویزدی گئی، تجویز میں کہا گیاہے کہ وائی فائی پر مشتبہ سرگرمیوں کی نشاندہی ہونے پر افراد کی نگرانی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک اضافہ