دن گرم اور راتیں ٹھنڈیں،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی آ گئی

Oct 06, 2023 | 20:16:PM
دن گرم اور راتیں ٹھنڈیں،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی،جبکہ چترال، دیراور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  ہفتہ کے روز وفاقی دارلحکومت  اسلام آبادسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تاہم چترال اور دیر میں  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے.

رپورٹ  کے مطابق  صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں  دن کےاوقات میں  گرم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک اضافہ

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  سندھ کے بیشتر اضلاع  میں  بھی موسم  خشک اوردن کے دوران گرم  رہے گا، اسی طرح کشمیر میں موسم خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان   میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔