مسلم لیگ ن لاہورنے اہم نامزدگیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Oct 06, 2023 | 21:41:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن لاہور نے چیف کوآرڈینیٹر ،سینئر نائب صدر اور نائب صدر لاہور کی نامزدگیوں کا  نوٹیفکیکشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے نامزد لیگی رہنماؤں کو نوٹیفیکیشن دئیے۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق ڈپٹی میئر لاہور میاں محمد طارق کو چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن لاہور نامزد،سابق چیئرمین یوسی 106 میاں منظور حسین کو سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن لاہور نامزد ،ملک منظورحسین کھوکھر کو نائب صدر مسلم لیگ ن لاہور نامزد کردیاگیا  اوربلال ذوالفقار کھوکھر کو ایڈیشنل فنانس سیکریٹری مسلم لیگ ن لاہور نامزد کردگیا۔
اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق ،ملک وحید ،سہیل شوکت بٹ اور سید توصیف شاہ بھی موجود تھے،لیگی رہنماؤں نے نئے عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مزیدخبریں