شام میں ملٹری کالج پر خونریز حملہ کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شام کے شہر حمص میں ایک نامعلوم ڈرون نے ملٹری کالج پر ڈرون حملہ نے تباہی مچا دی ، حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں 100 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، خوفناک حملہ کے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے، اس ویڈیو میں حملہ کے وقت کے رقت آمیز مناظر کو دکھایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ویڈیو میں حمص میں ایک نامعلوم ڈرون کے ذریعے ملٹری کالج کو نشانہ بنانے کے پہلے کے لمحات دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں گورنریٹ میں افسران کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرنے والوں میں خوف و ہراس کی کیفیت دکھائی گئی اور اور زخمی افراد کا خون بہتے دکھایا گیا۔ ایک اور ویڈیو کلپ بھی گردش کیا گیا جس میں ملٹری کالج میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ہلاک اور زخمی ہوتے دکھایا گیا ۔ آبزرویٹری نے مزید کہا کہ کالج کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 180 افراد سے تجاوز کر گئی۔
#حمص
— Akkad Aljbal (@aljbalakad93) October 5, 2023
مقطع مصور جديد يظهر العدد الكبير الذي سقط بين قتيل وجريح في الكلية الحربية. pic.twitter.com/R8J9X4jIOp
شامی ٹیلی ویژن نے کہا کہ حملہ گورنری میں افسران کی گریجویشن تقریب کے اختتام کے بعد ہوا۔ شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ مسلح دہشت گرد تنظیموں نے ہی حمص میں ملٹری کالج پر حملہ کیا ہے۔ جمعرات کو شامی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔