اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس بحال ہونا شروع،راولپنڈی ، شہر میں تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دئیےگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی،ارشاد قریسی،فاران یامین)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر ڈی چوک پر پولیس ،ایف سی اور رینجرز کے تازہ دم دستے اب بھی موجود ہیں ڈی چوک میں صورتحال قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے کنٹرول میں ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔
راولپنڈی شہر میں بھی تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دئیےگئے،مری روڈ اور اطراف کےراستے ٹریفک کیلئے کھول دئیے گئے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ، راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کردی گئی۔
دوسری طرف سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں ۔
سی ٹی او لاہور کی جانب سے بتایا گیا کہ شہری باآسانی شہر میں اور شہر کے باہر جاسکتے ہیں، ایسٹرن بائی پاس بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، بابوصابو، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، سگیاں سمیت تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،ٹھوکر نیاز بیگ ایم ٹو اسلام آباد موٹر وے سے کنٹینرز ہٹا لیے گئے ،ٹریفک کے لیے موٹر وے کے داخلی جارجی بھی راستے کھول دیے گئے ہیں ۔