غار سے ملنے والے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، حقیقت سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر عجیب و غریب ویڈیو وائرل ہوئی ہے ، جس میں مبینہ طور پر ایک 188 سالہ شخص کو بنگلورو کے قریب ایک غار سے بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر کنسرنڈ سٹیزن نامی اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی فوٹیج نے تقریباً 29 ملین آراؤں کے ساتھ تیزی سے توجہ حاصل کر لی ہے۔
اگرچہ ویڈیو 188 سالہ شخص کے عنوان سے ہے تاہم یہ شخص اصل میں 110 سالہ سیارام بابا ہیں جو بھارت میں مشہور ہندو سنت ہیں۔
ویڈیو میں دو آدمیوں کو ضعیف العمرشخص کو سہارا دیتے دیکھا گیا،کمر میں خم اور سفید داڑھی والے سیا رام بابا سہارے کے لیے واکنگ اسٹک بھی استعمال کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی
تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس شخص کی حقیقت فوراً ہی سامنے آگئی جس میں بتایا جارہے کہ کہ کوئی عام آدمی نہیں بلکہ سیارام بابا ہیں جو بھارت میں مشہور ہندو سنت ہیں۔
دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور محض چند گھنٹوں میں ہی اس ویڈیو کو ملین ویوز اور آراء حاصل ہوگئے۔