ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نےبنگلہ دیش کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔
ڈینی ویات 41 اور مایا نے 23 رنز کی اننگز کھیلی، ناہیدہ اختر ، فہیمہ خاتون اور ریتو مونی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 97 رنز بناسکی۔
سوبھانا موسٹری 44 اور نگار سلطانہ 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، انگلینڈ کی لینسے سمتھ اور چارلی ڈین نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔