(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 دن بعد امریکا کا ایک بار پھر صدر بننے کا دعوی کردیا۔
امریکی ریاست پنسلوانیا میں قاتلانہ حملے کی جگہ پر ریلی سے خطاب کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 31 دن بعد صدارتی انتخابات ہیں جس میں ہم جیتیں گے، یہ امریکا کی تاریخ میں سب سے اہم انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو متحد اور مضبوط کریں گے، میں آپ کے مستقبل کے لیے لڑ رہا ہوں، میں نے سفر کا آغاز سیاسی استحکام اور ملک کی ترقی کے لیے کیا، موت کے خطرے کی صورت میں بھی کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، آپ کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر سوچے، آپ ہر حالت میں اور ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی