فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ ، نیتن یاہو کی تنقید

اسرائیلی وزیراعظم کی ایمانوئیل میکرون پر سخت تنقید اسے اسرائیل کی توہین قرار دے دیا

Oct 06, 2024 | 09:39:AM
 فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ ، نیتن یاہو کی تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہاہے  کہ سیاسی حل کیلئے ضروری ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں استعمال کرنے کیلئے  فراہم کیے جانے والے اسلحے کی فراہمی روکی جائے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ردعمل میں سخت تنقید کی اور اسے اسرائیل کی توہین قرار دیا۔

 انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ غزہ تنازع میں استعمال کیلئے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے عمل کو روکنے کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کیلئے وسیع کوششیں کی جائیں۔

فرانس ریڈیو کو انٹرویو میں میکرون نے کہا کہ اولین ترجیح مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہے اور اس کے لیے غزہ میں  لڑنے کے لیے اسلحے کی فراہمی روک دی جائے اور فرانس کی جانب سے کوئی اسلحہ نہیں بھیجا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح کشیدگی روکنا ہے، لبنانی عوام کو قربان نہیں کیا جانا چاہیے اور لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ردعمل میں میکرون سمیت اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرنے والے دیگر مغربی رہنماؤں کو مخاطب کرکے کہا کہ انہیں شرم آنی چاہیے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حمایت ساتھ ہو یا نہ ہو اسرائیل یہ جنگ جیت جائے گا اور اسلحے کی فروخت پر پابندی ہماری توہین ہے۔