ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا اسٹینکووچ کی شوبزمیں واپسی

آبائی وطن سربیامیں چندروزگزارنے کے بعد واپس بھارت آکرشوبزسرگرمیاں شروع کردیں

Oct 06, 2024 | 09:57:AM

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے دوبارہ سے شوبزسرگرمیاں شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا اپنے بیٹے کے ہمراہ آبائی وطن سربیا چلی گئیں تھیں تاہم وہاں چند ماہ قیام کے بعد وہ دوبارہ سے بھارت واپس آگئی ہیں جہاں اپنی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز کرلی ہے، وہ اس وقت مختلف پراجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں میوزک ویڈیوز سمیت آئٹم نمبرز بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز نتاشا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا،اداکارہ نے گلوکار پریت اندر کے ساتھ اپنی نئی آنے والی میوزک ویڈیو "تیرے کرکے" کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ اس گانے کا ٹیزر6 اکتوبربروزاتوار یعنی آج یوٹیوب پر لانچ کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں کاکہناہے کہ وہ طلاق کے بعد انڈسٹری میں نتاشا کی واپسی پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اب نتاشا اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر لگانا چاہتی ہیں اور یہی اُن کی بھارت واپسی کی وجہ ہے۔

 واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے رواں سال جولائی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی تصدیق کی تھی جبکہ انہوں نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی،ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

مزیدخبریں