عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،ڈپٹی کمشنر شیخوپوره
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ کا ڈی ایچ کیو اور شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس کا دورہ کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعلی ٰمریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے رات گئے ڈی ایچ کیو اور شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس کا دورہ کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد جمیل اور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ بلاول علی ہنجرا بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے سہولیات، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری اور ادویات کااسٹاک چیک کیا، ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں اور لواحقین سے سہولیات کے بارے دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو بروقت ، بہترین اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔
اس موقع پر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ وزیراعلی ٰمریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو بہترین ، بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔