تکنیکی وآپریشنل وجوہات،کراچی سے روانہ ہونےوالی متعدد پروازیں منسوخ 

Oct 06, 2024 | 10:11:AM

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے سکھرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536،کراچی سے گوادرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 503،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 504،کراچی سے لاہورجانے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے گوادرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 503شامل ہیں۔

کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،302 اورکراچی سے سکھرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں