(کامران منہاس)کراچی میں سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ ، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے ۔
شیر شاہ اکبر روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں حافظ قاسم اور عثمان مارے گئے ، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانےکا سامان ، ٹارگٹ کلنگ کی لسٹ برآمد ہوئی ۔
مقابلے میں ہلاک حافظ قاسم رشید 12 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا۔ لشکر جھنگوی کراچی کے امیر حافظ قاسم رشید اور عثمان نے 7 جولائی کو سی ٹی ڈی افسر علی رضا کو قتل کیا تھا ۔ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ حافظ قاسم اور عثمان براہ راست قتل میں ملوث ہیں .
رپورٹ کے مطابق ایک کالعدم تنظیم کے سید احمد حسن اور دیگر نے سہولیت کاری کی تھی پولیس نے دونوں کو کینٹ سٹیشن سے گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش حافظ قاسم رشید اور عثمان کے ٹھکانوں کا پتہ چلا تھا۔