احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کے سینکڑوں رہنماؤں او ر کارکنوں پر مقدمات درج
تحریک انصاف کے حامی وکلا اور پولیس کے مابین تصادم کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پولیس نے گزشتہ روز احتجاج کرنے والے سینکڑوں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تحریک انصاف کے حامی وکلا اور پولیس کے مابین تصادم کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔
پابندی کے باوجود احتجاج کرنے اور سرکاری ملازمین پر تشدد کرنے کا مقدمہ مستی گیٹ تھانے میں درج کیا گیا،اسلام پورہ تھانے میں درج مقدمہ انسپکٹر انتھنی وکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان، سلمان اکرم راجہ ،ایم پی اے راجہ شہباز ، حماد اظہر کیخلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر ضمیر احمد چھیڈو ایڈووکیٹ، شبیر گجر، مسرت چیمہ ،شیخ امتیاز، علی امتیاز وڑائچ، سعید سندھو ،ندیم عباس، افضال عظیم پاہٹ، غلام محی الدین دیوان سمیت 200 وکلا اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں عمران خان پر پارٹی رہنماؤں کو انتشار اور ریاست کے خلاف اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔مقدمہ دہشتگردی، اقدام قتل، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت 18 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحریک انصاف کے وکلا اور رہنماؤں نے عمران خان کی ایما پر ملک میں تشدد اور تباہی کی صورتحال پیدا کرنے ،حکومتی نظام تلپٹ کرنے ، اپنا سیاسی نظریہ عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے،تحریک انصاف کے مظاہرین ڈنڈوں، سوٹوں، پیٹرول بم ،آنسو گیس کے شیل، اسلحہ اور پتھروں سے لیس تھے۔
مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ اگر مرشد نہیں تو پاکستان نہیں۔